• news

امام کعبہ الشیخ محمد بن عبداللہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امام کعبہ فضیلة الشیخ محمدبن عبداللہ سبیل کی وفات پر مرکز اہلسنت والجماعت میں تعزیتی تقریب اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانو ی کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں مولانا شمس الرحمن معاویہ حافظ حسین احمد، قاری عثمان قاسمی، مولانا قاسم فاروقی سمیت دیگر علماءکرام نے شرکت کی۔ دریں اثناءجامعہ اشرفیہ میں بھی مہتمم مولانا محمد عبیداللہ کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کشمیری، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر شریک تھے جس میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دریں اثناءکنونیئر تحریک دعوت توحید پاکستان میاں محمد جمیل‘ جماعت اہلحدیث کے امیر عبدالغفار روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر ‘ متحد ہ جمیعت اہلحدیث کے رہنما مولا نا محمد نعےم بادشاہ نے کہا مرحوم کی وفات عالم اسلام کیلئے ایک سانحہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن