• news

خواتین ہیلتھ ورکرز کو قتل کرنے والے اسلام کو بدنام کر رہے ہیں: زبیر احمد ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک اتحادامت پاکستان کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اور سیاستدان عوام کا تحفظ اور انہیں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔پولیو مہم کے دوران معصوم خواتین کو شہید کرنے والے اسلام اور پاکستان کی کوئی خدمت نہیں بلکہ بدنام کررہے ہیں۔پولیو مہم کے دوران عوام کی صحت کے لئے گھر گھر جا کر ان کی خدمت کرنے والی خواتین قوم کی شہید بیٹیاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران کسی کے لئے کام کرنے والی ملالہ زئی کے لئے تو تمام مشینری حرکت میں آجاتی ہے ، لیکن کیا پولیومہم کے دوران مار دی جانے والی قوم کی بیٹیوں کیلئے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن