”عمران بوکھلاہٹ میں خواتین پارلیمنٹرین کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں“
لاہور (خبر نگار) خواتین اراکین اسمبلی انوشہ رحمن، نزہت صادق، عشرت اشرف اورعارفہ خالد نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار عمران خان خواتین ممبران اسمبلی کے حوالے سے نازیبا اور بے بنیاد بیانات دیتے چلے جارہے ہیں حالانکہ حقائق کے مطابق ایوان میں محض 17فیصد نمائندگی ہونے کے باوجود خواتین اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں 51فیصد سے زیادہ حصہ لیا اور وقفہ سوالات میں ہر خاتون ممبر پارلیمنٹ نے ایک مرد رکن اسمبلی کے مقابلے میں 4گنا زیادہ سوالات پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی پراعتراضات اٹھانے سے پہلے عمران خان قوم کو بتائیں کہ بطور ایم این اے خود انہوں نے 2002 سے2007 تک قومی اسمبلی کی کارروائی میں کیا حصہ لیا؟ اسی طرح عمران خان قوم کو یہ بھی بتائیں کہ بطور ایم این اے انہوں نے پبلک اکا¶نٹس کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کا ممبر ہونے کے ناطے کرپشن کی روک تھام اور کشمیر کاز کے لئے کیا کردار ادا کیا؟