شہباز شریف کا جذبہ خدمت مثال بن گیا ہے: خواجہ خرم
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جذبہ خدمت مثال بن گیا ہے، عوام دوست وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کیلئے نعمت ہیں، وزیر اعلیٰ کے جذبے اور لگن سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ہے اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بنے گی۔