شمالی لاہور میں صفائی کا ناقص انتظام شہریوں کو مشکلات کا سامنا
لاہور (پ ر) صوبائی حلقہ 141 کے مختلف علاقوں چاہ میراں، کاچھو پورہ، فیض باغ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں صاف جبکہ گلیوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جبکہ خاکروب آتے نہیں۔ اہل علاقہ نے ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ افسروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔