احسان باجوہ کی پنجابی کتاب پورن بانی کی تقریب رونمائی
لاہور (پ۔ر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پنجابی کے نامور دانشور احسان باجوہ کی کلاسیک پنجابی کی کتاب ”پورن بانی“ کی تقریب رونمائی کی گئی۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے احسان باجوہ کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ احسان باجوہ نے کتاب کے حوالے سے تعارفی گفتگو کی۔ کتاب کے ناش چوہدری عبدالرحمن بھلی کا شکریہ ادا کیا۔ منظور حسین منگ، رشید چٹھ، لیاقت جٹ، عاشی جٹ نے پورن بانی کا کلام گا کر سنایا۔ اس موقع پر خاقان حیدر غازی بھی موجود تھے۔