• news

باقی تینوں صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کرنے پر غور


کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے فنکشنل مسلم لیگ کے احمد محمود کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کے بعد الیکشن سے قبل باقی تینوں صوبوں کے گورنر کی تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلاول ہاﺅس میں گورنر شپ کے امیدواروں نے صدر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق صدر فنکشنل مسلم لیگ کے ایک رہنما کو گورنر سندھ بنانا چاہتے ہیں جنہوں نے ان سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی ہے لیکن فنکشنل مسلم لیگ کے ذرائع نے اس کی تردیدکی ہے ۔ ادھر بعض ذرائع نے کہا سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس کی وجہ یہ ہے کہ گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن