• news

دسمبر کا تیسرا ہفتہ، گندم، آلو، ایل پی جی سمیت 11اشیا کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد (اے پی اے) دسمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک ہفتے میں اعشاریہ صفر تین فیصد اضافہ ہوگیا۔آٹھ ہزار سے کم آمدنی والے افراد کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں اعشاریہ صفر چار فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گندم، انڈے، آلو، ٹماٹر، ایل پی جی سمیت گیارہ اشیاءمیں اضافہ ہوا۔ چینی، پیاز،گڑ، گھی، دال ماش، مونگ ، مسور سمیت تیرہ اشیاءمیں کمی ہوئی۔ بیف، مٹن، پٹرول ڈیزل سمیت 29 اشیاءمیں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن