لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، گوجرانوالہ میں مزاحمت پر دولہے کو زخمی کر دیا گیا
لاہور+ گوجرانوالہ+ پنڈی بھٹیاں (اپنے نمائندے سے+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و زیورات سے محروم ہو گئے، گوجرانوالہ میں شادی کے تیسرے روز ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کے دوران دولہے کو فائر کرکے زخمی کر دیا۔ پنڈی بھٹیاں میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، خواتین پر بدترین تشدد۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقہ میں شوکت نامی شخص کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی جو اپنی نئی نوےلی دلہن کو ساتھ لے کر عزےزوں کے گھر دعوت کھانے کے لئے موٹر سائےکل پر جا رہا تھا کہ تلونڈی کھجور والی مےں اسے ناکہ لگائے کھڑے تےن ڈاکوﺅں نے روک لےا اور ان سے پچاس ہزار روپے نقدی، طلائی زےورات لوٹ لئے اس دوران شوکت نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو اُسے فائر مار کر زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تاہم زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں قلعہ مراد بخش میں گذشتہ رات شیخ عرفان کے گھر چار ڈاکوﺅں نے داخل ہوکر خواتین اور اہل خانہ پر تشدد کرکے اور یرغمال بناکر ان سے نقدی، 3 موبائل فون اور دیگر سامان جوکہ ایک لاکھ سے زائد بیان کیا جاتا ہے چھین کر لے گئے اور فرار ہو گئے جبکہ ان مسلح افراد میں دو افراد پولیس کی وردیوں میں تھے۔ لاہور میں ڈیفنس بی مکان نمبر 13/2فیز ون کے رہائشی محمد صدیق کے گھر سے چور سیف کے تالے توڑ کر 27 لاکھ ایک لاکھ درہم چوری کرکے لے گئے۔ ڈیفنس بی بلاک بی کے رہائشی بلال احمد کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دو موٹر سائیکلیں لے گئے، سبزہ زار 47 جمیل ٹاﺅن میں واقع عرفان آصف کی دکان سے چور 5 لاکھ مالیت کے 70 توڑے چاول، اچھرہ سلطان احمد روڈ کے رہائشی محمد رضا کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی اوردیگر سامان چوری کرکے لے گئے، گجر پورہ کرول گھاٹی میں عامر اور اس کے عزیزوں سے 75 ہزار نقدی، سعودی ریال اور دیگر قیمتی سامان، سرور روڈ علاﺅ الدین روڈ پر ذیشان سے دو ڈاکوﺅں نے 60 ہزار مالیت کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیں۔ چوہنگ ایڈن گول چکر کے قریب حبیب اللہ سے دو ڈاکوﺅں نے 35 ہزار، لیاقت آباد سے کیپٹن رضوان، اسلام پورہ سے میجر (ر) شکیل، اسلام پورہ سے طلحہ، داتا دربار سے امجد، کوٹ لکھپت سے افضل کی ٹیوٹا ہائی ایس، مغل پورہ سے معظم، جوہر ٹاﺅن سے نغمانہ، ڈیفنس سے جاوید کی گاڑیاں اور گوالمنڈی سے صابر، مصری شاہ سے طیب، شاہدرہ سے یوسف، جوہر ٹاﺅن سے شہباز، ماڈل ٹاﺅن سے احمد، گارڈن ٹاﺅن سے معروف، اچھرہ سے عدنان اور یوسف کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔