• news

لاہومیں 2 بچوں کی ماں، رینالہ میں بیمارشخصگوجرانوالہ ڈانٹ ڈپٹ پر لڑکی نے خودکشی کرلی


لاہور+ گوجرانوالہ+ رینالہ خورد (( اپنے نامہ نگار سے+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہومیں 2 بچوں کی ماں، رینالہ میں بیمارشخص،گوجرانوالہ ڈانٹ ڈپٹ پر لڑکی نے خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق رینالہ میں غربت ،قرض اور بیماری سے تنگ بستی رحیم بخش کے 55سالہ گلزار احمد ٹرین تلے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی ایک بیٹے کا باپ تھا۔ گوجرانوالہ میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ فتومنڈ کی جواں سالہ علیشبا نے زہریلی گولیاں کھالیں اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ لاہورگرین ٹاﺅن کے علاقہ مریم کالونی کی رہائشی شمع بی بی نے عرفان نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی تھی، گزشتہ روز اس کا خاوند کام پر گیا ہوا تھا جبکہ شمع اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی، پولیس کے مطابق شمع نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے تاہم نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن