بچیانہ میں بھانجے کے ہاتھوں اچانک پستول چلنے سے ماموں ہلاک
بچیانہ (نامہ نگار) بھانجے کے ہاتھوں اچانک پستول چل جانے سے ماموں ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لنڈیانوالہ تھانہ کے گاﺅں 633 (گ ب) میں چودہ سالہ عمر اور اس کا ہم عمر ماموں اپنے رشتہ دار کے گھر ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ عمر نے وہاں پڑے پسٹل کو پکڑ کر چھیڑ چھاڑ شروع کر دی تو گولی جماعت دوئم کے طالب علم حبیب اللہ کو جا لگی۔ مضروب ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔