• news

شہبازشریف سائلین کیشکایات سن کر آبدیدہ ہو گئے


لاہور (ثناءنیوز) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین نے ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران شکایات کا فوری ازالہ کرنے پر وزیراعلیٰ کوتندرستی اوردرازی عمر کی دعائیںدیں۔ وزیراعلیٰ نے بعض کم وسیلہ سائلین کو مالی امداددےنے کا بھی اعلان کیا۔ ایک سائل خاندان نے بیٹی کے قتل کیس میں ملوث ملزمو ںکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دےتے ہوئے کہاکہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اﷲ تعالی آپ کو صدر مملکت بنائے۔ ایک سائل سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کو معاف نہیں کروںگا۔ بعض سائلین کی شکایات سن کر وہ آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے پولیس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پولیس مظلوم کے آنسوپونچھے توکوئی وجہ نہیں کہ انہیں میرے پاس آنا پڑے۔

ای پیپر-دی نیشن