ارکان سینٹ کے استفسار پر وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں موجود دوہری شہریت کے حامل ججوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد (آن لائن) ارکان سینٹ کے استفسار پر وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں موجود دوہری شہریت کے حامل ججوں کی تفصیلات مانگ لی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے معلومات فراہم کرنے پر انہیں سینٹ میں پیش کیا جائیگا۔ دوہری شہریت کے حامل ججوں کے حوالے سے معلومات کیلئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ سیکرٹریٹ میں سوال جمع کرایا تھا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر صغریٰ امام کے سوال کے جواب میں وزارت قانون واضح کر چکا ہے دوہری شہریت کے حامل افراد پر اعلیٰ عدلیہ کے جج مقرر ہونے پر کوئی پابندی نہیں۔