مہمند ایجنسی: فائرنگ سے اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہجہاں جاں بحق
مہمند ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) مہمند ایجنسی کے علا قے شبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیکرٹری جنرل شاہجہاں کو قاتلانہ حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔