• news

میو ہسپتال تا کوٹ عبدالمالک کا بس روٹ بحال کیا جائے: علی عمران

فیروزوالا (نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 137 کے امیر علی عمران نے ایک بیان میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میو ہسپتال تا کوٹ عبدالمالک کا بس روٹ بحال کیا جائے۔ بند روٹ سے ہزاروں طلبہ و طالبات مریض‘ خواتین اور بوڑھے لوگ موٹر سائیکل رکشوں کو بدل بدل کر انتہائی کوفت اور پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن