ملک بچانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی حمایت ناگزیر ہے: تحریک منہاج القرآن
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن شاہدرہ، فیروز والہ، کوٹ عبدالمالک اور کالاشاہ کاکو کے رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر سے ملک بچانے کی جس جدوجہد کا اعلان کیا ہے اس کی حمایت میں ملک بھر کے عوام میدان عمل میں ہیں۔ آج ملک بچانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی حمایت ناگزیر ہے۔