اربوں کی کرپشن نے فلاحی ریاست کو عملاً تباہ و برباد کر دیا: یاسر گیلانی
فیروزوالہ (نامہ نگار) این اے 118پاکستان تحریک انصاف شاہدرہ کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن نے فلاحی ریاست کو عملاً تباہ و برباد کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بتوں اور ناسور کو تحریک انصاف ختم کرے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما محمد امجد نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان ہی امید کی کرن ہیں۔