• news

قوم ملک کو چو ر ٹولے سے نجات دلانے کا تہیہ کر لے: میاں عبدالرﺅف

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن پی پی 165 کے رہنما اور سابق ناظم میاں عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی ملک کو چور ٹولے کے شکنجے سے چھڑانے کا تہیہ کر لے۔ مسلم لیگ ن عوام کو گیس، بجلی اور روزگار واپس دلائے گی۔ قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ نور شاہ، چٹھہ کالونی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر زرداری سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن