• news

ملتان سے اغواء ہونے والے جرمن باشندے کی ویڈیو میڈیا کو موصول اپنی حکومت سے زندگی بچانے کا مطالبہ

 اسلام آباد( آن لائن ) ملتان سے رواں سال 19 جنوری کو اغواء ہونے والے جرمن باشندے کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہو گئی ہے جس میں مغوی نے اپنی حکومت سے زندگی بچانے کا مطالبہ کیا ہے اغواءکاروں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں 59 سالہ جرمن باشندہ ہے موحلربیک نے کہا جرمن حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اسے مجاہدین نے اغواء کیا اور وہ ان کے قبضے میں ہے۔ ویڈیو میں جرمن باشندے نے جرمن حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور تین دنوں کے اندر اغواء کاروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن