سابق سری لنکن کپتان تلکار تنے دلشان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ پر غور
ملبورن (آئی این پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بلے باز تلکار تنے دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بارے میں غور کرنا شروع کردیا تاکہ وہ 2015میں کھیلے جانیوالے کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔ آسٹریلیا کےخلاف باکسنگ ڈے سے شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف36 سالہ سری لنکن بلے باز تلکا رتنے دلشان نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہاکہ آسٹریلیاکےخلاف 26دسمبر سے شروع ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ میچ میرے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہو سکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں تلکار تنے دلشان نے کہاکہ وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ٹیم مینجر اور اپنے اہلخانہ سے مشورہ کرینگے، انہوں نے کہاکہ 2015ءکے ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی میرا خواب ہے اور میں چاہتاہوں کہ میں اس وقت تک مکمل فٹ رہوں۔