• news

ملکہ ترنم نورجہاں کو بچھڑے 12 برس بیت گئے

 اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاںکو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12برس بیت گئے، ان کی بارہویںبرسی آج ملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی۔ریڈیو پاکستان عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی میوزیکل شو ریڈیو پاکستان کے سبزہ زار میں آج رات 6:30 بجے ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ تقریب کی صدارت کریں گے، وفاقی وزیر برائے سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ثمینہ خالد گھرکی اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان مرتضیٰ سولنگی اس موقع پر مہمانان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں معروف فلمسٹار بہار، حبیب، وجاہت عطرے، اسلم ڈار، سید نور، فریدہ خانم اور ریاض الرحمن ساغر سمیت متعدد شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر معروف فنکار حمیرا چنا، فریحہ پرویز، غلام عباس، سارہ رضا، ترنم ناز، افشاں اور عذرا جہاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ شو ایف ایم 101 اور ایف ایم 93 سمیت قومی نشریاتی رابطے پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن