• news

ایکٹنگ نہ ڈائریکشن، پاکستانی ڈرامہ غیرمعیاری ہوگیا: میرا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اب بہت ہی غیرمعیاری ہوگیا ہے، پاکستانی ڈراموں میں نہ ایکٹنگ ہوتی ہے نہ ڈائریکشن، ان کے مقابلے میں غیرملکی ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں اور تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اب لوگ پاکستان کے بور ڈرامے نہیں دیکھتے، وہ غیرملکی ڈرامے پسند کرتے ہیں، میں بھی غیرملکی ڈرامے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ معیاری ہوتے ہیں، کچھ لوگ غیرملکی ٹی وی ڈراموں کی مخالفت کر رہے ہیں جو مناسب نہیں، انہیں غیرملکی ڈراموں کی مخالفت کی بجائے اپنے ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر بنانا چاہئے اگر پاکستانی ڈرامے اچھے ہوں گے لو لوگ خود ہی ان کے ڈرامے دیکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن