مری : گیس ہیٹر کی لیکج سے باپ، بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق
مری (آئی این پی) مری میں گیس ہیٹر کی لیکج سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہو گئے جس میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ سرد موسم کا لطف اٹھانے 4افراد پر مشتمل خاندان سیالکوٹ سے مری آیا اور پنڈی پوائنٹ پر ایک گیسٹ ہاﺅس میں قیام کیا۔ رات کو شدید سردی سے بچنے کے لئے گیس ہیٹر جلایا مگر سونے سے پہلے بند نہیں کیا۔ گیس لیکج کے باعث انصر، اس کی 7سالہ بیٹی ثانیہ اور 5سالہ بیٹا علی جاں بحق ہو گئے جبکہ انصر کی بیوی تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال مری میں زیر علاج ہے۔