حکمرانوں کی نااہلی نے قوم کو اضطراب میں مبتلا کر دیا: مفتی منیب الرحمن
کراچی (ثناءنیوز) اس وقت قوم کو مایوسی سے نکالنے والی قیادت کی ضرورت ہے، حکمرانوں کی نااہلی نے ہر فرد کو اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ کاش کہ قوم اپنے اندر سے صالح قیادت کو منتخب کرے اور وہ قیادت سامنے آئے جو اپنی ذات کے بجائے ملک و قوم کو بچانے کی مخلصانہ کوششیںکرے۔ علامہ شاہ احمد نورانی کی زندگی تجدیدی کارناموں سے عبارت ہے۔ یہ باتیں فدائیان ختم نبوت پاکستان کراچی کے زیراہتمام مقامی ہال میں منعقدہ مجددین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان، علامہ نسیم احمد صدیقی، علامہ رضوان احمد نقشبندی، علامہ قاضی احمد نورانی، مفتی وسیم اختر مدنی، علامہ جہانگیر صدیقی، شیخ عمران الحق، علامہ عبداللہ نورانی، علامہ رفیع الرحمان نورانی، پروفیسر انوار احمد شیخ، علامہ محمد اقبال سعید و دیگر نے کہیں۔ مفتی منیب نے کہا کہ مجدد الف ثانی ؒ کے مکتوبات بتا رہے ہیں کہ انقلاب فضا سے معلق ہو کر نہیں بلکہ ا پنی اپنی ذات کی اصلاح سے آتا ہے۔۔