• news

سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود سی این جی کی نئی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا


اسلام آباد (راجہ عابدپروےز/خبرنگار) ای سی سی کی خصوصی کمےٹی برائے سی اےن جی کی اوگرا کو پالےسی لائن نہ دےنے کی وجہ سے تےن دن گذرنے کے باوجود سی اےن جی کی نئی قےمتوں کا فےصلہ نہ ہوسکا۔ سپرےم کورٹ نے جمعہ کو اوگرا کو سی اےن جی کی قےمتےں طے کرکے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کی ہداےت کی تھی۔ عوامی اہمےت کے اس مسئلے پر حکومتی سرد مہری سے صارفےن مےں شدےد پرےشانی اور ماےوسی پھےل رہی ہے۔اوگرا نے خصوصی کمےٹی کو نئے فارمولے کے تحت رےجن ون مےں سی اےن جی کی قےمت 72.20روپے اور رےجن ٹومےں 63.76روپے فی کلوگرام تجوےز کی ہے۔اس حوالے سے چےئرمےن اوگرا سعےد احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوںنے حکومتی گائےڈ لائن کے لئے ای سی سی کی خصوصی کمےٹی برائے سی اےن جی کو جمعہ کے روز ہی خط لکھ دےا تھا۔جس مےں ےہ بھی درخواست کی گئی تھی کہ جلد از جلد اجلاس منعقد کرکے نئی قےمتےں طے کرنے کے لئے گائےڈ لائن دی جائےں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا خےال تھا کہ خصوصی کمےٹی ہفتہ کو اجلاس منعقد کرکے انہےں گائےڈ لائن مہےا کردے گی مگر اےسا نہ ہونے سے وہ نئی قےمتوں کا اعلان نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ نئی قےمتوں کے حوالے سے اوگرا ہر طرح سے تےار ہے حکومتی گائےد لائن موصول ہونے کی دےر ہے نئی قےمتوں کو اعلان کردےا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن