تیزاب گردی بل میں سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے پر غور
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا 9 رکنی گروپ تیزاب گردی کے واقعات میں ملوث مجرم کیلئے سزائے موت کی بجائے عمرقید کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ 9 رکنی گروپ کی جانب سے حال میں پیش کئے گئے ایسڈ تھروئنگ اینڈ برن کرائم بل 2012ءمیں تیزاب گردی کے مجرم کیلئے سزائے موت تجویز کی گئی ہے اور بل مزید جانچ پڑتال کیلئے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیجا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے مجرم کیلئے سزائے موت کی تجویز سے نئی بحث جنم لے گی۔