• news

محترمہ بے نظیر بھٹواور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کی بالائی منزل پر دونوں رہنماﺅں کے علامتی مزار تعمیر کردئیے گئے

 لاڑکانہ(امین این آئی)بھٹو مزار کمیٹی کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹواور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کی بالائی منزل پر دونوں رہنماﺅں کے علامتی مزار تعمیر کردیئے گئے، جہاں سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری فاتحہ خوانی کریں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر ان مزارات پر سب سے پہلے ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو فاتحہ خوانی کریں گے جس کے بعد بالائی منزل عام لوگوں کےلئے کھول دی جائے گی۔ مزارات کے چاروں طرف سنگ مر مر کی خوبصورت جالیاں لگائی گئی ہیں۔ دیواروں اور مرکزی گنبد کے اندرونی حصے میں انتہائی خوبصورت نقش و نگاربنائے گئے ہیں جنہیں مزید دلکش بنانے کے لیے ملٹی کلر بلب لگائے گئے ہیں۔ بالائی منزل میں چاروں طرف اللہ تعالی کے اسمائے حسنی اور قرآنی آیات بھی کنندہ کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کا آغاز خود محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی کیا تھا اور ابتدائی طور پرصرف ذوالفقار علی بھٹو کا علامتی مزار بنانے کا منصوبہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن