• news

بہاولنگر : 3قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 3 ڈاکو گرفتار

بہاولنگر+ ڈونگہ بونگہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) دہشت اور بربریت کی علامت اور مختلف سنگین مقدمات میں ملوث 3 خطرناک ملزموں کو لاہور سے گرفتار کر لیا تفتیش جاری ہے۔ مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر عبدالحمید کھوسہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ریاض عرف ریاض نخلیرہ، مشتاق نخلیرہ اور آصف عرف آسی وٹو تینوں ملزم دریائے ستلج کے اطراف میں دہشت اور بربریت کی علامت بنے ہوئے تھے پکڑے گئے ہیں۔ ملزم آصف عرف آسی وٹو جو امین اے ایس آئی کو قتل کرکے حوالات منچن آباد سے فرار ہوا تھا جنہوں نے خطرناک گینگ کی شکل اختیار کرتے ہوئے علاقہ تھانہ منڈی مدرسہ میں ایک سابق سکول ٹیچر نذر کے ڈکیتی کی واردات کے دوران اسے بڑی بے دردی سے قتل کیا۔ اسی طرح علاقہ تھانہ گھمنڈ پور میں وحید پٹرول پمپ میں جا کر یاسین وٹو ساکن موضع بچیانوالی کو بھی بڑی بےدردی سے قتل کیا۔ موضع مٹی رویہ کے رہائشی کاشف کمبوہ کے گھر مسلح ڈکیسی کے دوران اسے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائلز، بندوق 12 بور اور نقدی سے محروم کر دیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ریاض عرف ریاضی نخلیرہ 33 مقدمات، مشتاق نخلیرہ 17 مقدمات اور آصف عرف آسی وٹو 11 مقدمات میں ملوث ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن