موثر تنظیم سازی سے تحریک انصاف مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی: عبدالعلیم خان
لاہور (خبر نگار) تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلےم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی موثر تنظےم سازی کے ذرےعے مزےد مضبوط سےاسی جماعت بن کر ابھرے گی، خےبر سے کراچی تک پھیلے ہوئے کارکن ملک مےں نےا سےاسی انقلاب لائےں گے، پارٹی الےکشن ملک کے سےا سی مزاج مےں مثبت تبدےلی لائےں گے، دےگر جماعتوں کو بھی اس کی تقلےد کرنا ہو گی۔ تحرےک انصاف کے مال روڈ آفس مےں عزےز بھٹی ٹاو¿ن، شالامار ٹاو¿ن اور واہگہ ٹاو¿ن کے مشترکہ تنظےمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلےم خان نے کہا کہ پاکستانی قوم گزشتہ 20 برسوں سے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے ہر سال اربوں روپے کے عطےات دےتی ہے، عوام الیکشن میں ان کی بے لوث قیادت پر بھی اعتماد کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دےں گے۔ پاکستان چند خاندانوں کی جاگیر نہیں، اقتدار کسی کی ملکیت نہیں بلکہ قوم کی امانت ہے۔ ملک کو لوٹ کر غیر ملکی بینک بھرنے والوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔