پیپلز پارٹی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے: رانا طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رائیونڈ کے حلقہ کے سینئر رہنما کرنل (ر) رانا محمد طارق نے کہاکہ اقتدار کی ہوس کا شکا ر ہونے والے ہمارا راستہ روکنے کی بجائے عوام کی مقبولیت حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ملک اور عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کےلئے صدر زرداری اپنی کابینہ کی ہمراہ جدوجہد کررہے ہیں لیکن اقتدار کی ہوس میں مبتلا بعض قوتیں پی پی حکومت کے راستوں میں کانٹے بچھانے میں مصروف ہیں۔ وہ ان خیالات کا مراکہ میں کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کا پارٹی اور ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جس کی طاقت محنت کش اور پسماندہ طبقہ ہے جس کو کچلنے کے لیے سرمایہ داروں نے چاروں طرف جال بچھا رکھے ہیں اور دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔