• news

حکمرانوں نے ساڑھے 4 برس میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا: ظہور وٹو

 رائے ونڈ (نامہ نگار) جماعت اسلامی رائے ونڈ کے حلقہ کے گروپ لیڈر و امیدوار میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے،موجودہ حکمرانوں نے امریکہ اور اس کے حواریوں سے بھیک مانگنے کو وطیرہ بنالیا ہے، جماعت اسلامی کی حکومت کے دوران ملک میں خودانحصاری کی پالیسی اپنانے پر عمل درآمد کروایا جائے گا، گیس پیدا کرنے والے قدرتی وسائل سے مالامال ملک کے حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ لوٹ کر اپنے غیر ملکی اکاﺅنٹ بھر لئے ہیں،قوم کی لوٹی ہوئی دولت کرپشن زدہ حکمرانوں کے پیٹ سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے،رائے ونڈ کے منتخب عوامی نمائندوں نے ساڑھے چار سالوں کے دوران لوٹ مار کے علاوہ کوئی فلاحی کام نہیں کیا،رائیونڈ کوماڈل سٹی بنانے کی آڑ میںدیہاڑیاں لگائی گئیں۔ اس بار عوام نے ووٹ کا صحیح استعمال کیا تو رائے ونڈ پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہوگا نہ نواز لیگ کا قلعہ بلکہ لوگ نئے چہروں کومنتخب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن