• news

بھارت کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان ‘ ظہیر خان آﺅٹ

ممبئی (نیوز ایجنسیاں) بھارت نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے ٹی 20 اور ون ڈے کی الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ بھارت نے ون ڈے سکواڈ میں 6 تبدیلیاں کی ہیں، ظہیر خان، پرگیان اوجھا اور راہول شرما کو خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا، آل راﺅنڈر عرفان پٹھان، فاسٹ باﺅلر امیش یادیو اور مڈل آرڈر بلے باز منوج تیواری کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ یوراج سنگھ، روندرا جدیجا، بھونشوار کمار، اشانت شرما، شامی احمد اور امیت مشرا کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی 20 ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی (کپتان)، گوتم گھمبیر، اجنکیا راہانے، یوراج سنگھ، روہت شرما، سریش رائنا، ویراٹ کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، اشوک ڈینڈا، اشانت شرما، بھونشوار کمار، پروندرا آوانا، پیوش چاولہ اور امباتی رائیڈو شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 30 دسمبر سے شروع ہوگئی، جس کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی (کپتان)، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ، روہت شرما، سریش رائنا، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون، اشانت شرما، اجنکیا راہانے، اشوک ڈینڈا، بھونشوار کمار، شامی احمد اور امیت مشرا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن