• news

قومی کھیلوں کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں: عارف حسن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اس کے باوجود میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد کرایا جائے گا۔ 32 ویں نیشنل گیمز کے سوئمنگ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سپورٹس کی ہدایت پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب نے احکامات جاری کر کے پنجاب حکومت کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اداروں میں نیشنل گیمز کے کسی بھی قسم کے ایونٹ کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی۔ جس کے باعث علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہونے والے ووشو کے ایونٹ کا ہمیں مقام تبدیل کرنا پڑا۔ عارف حسن نے کہا کہ قومی کھیل کی افتتاحی تقریب کو بھی خراب کرنے کے لیے ریلوے سٹیڈیم کے باہر سڑک کو کھود دیا گیا تاکہ منتظمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، سڑک کی تعمیر کے کام کو ایک دن کےلئے موخر بھی جا سکتا تھا۔ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ کھیلوں کی ایک تنظیم اتھلیٹکس مقابلوں میں دیگر اداروں اور صوبائی ٹیموں کو شرکت سے روک رہی ہے اس کے باوجود مقابلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن