ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15جنوری سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام سری لنکا میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15جنوری سے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں اعصام الحق ، عقیل خان ، محمد عابد اور یاسر خان شرکت کرینگے۔