اولمپکس ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 3 کمپنیوں پر70 ہزار پونڈ جرمانہ
لندن( آن لائن) لندن 2012 اولمپکس کے ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں 3 کمپنیوں پر مجموعی طورپر 70 ہزار پونڈ جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔سپورٹس ورلڈ گروپ لمیٹڈ پر50 ہزار پونڈ‘ امپیریل کارپوریٹ ایونٹس لمیٹڈ اور ایونٹس انٹرنیشنل کو10-10 ہزار پونڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔