• news

عام انتخابات: الیکشن کمشن نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے 2 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے آئندہ عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مشاورت اور انہیں حتمی شکل دینے کیلئے 2 جنوری کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ کمشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع ‘ داخلہ ‘ سیفران ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ وزارت اطلاعات‘ وزارت خارجہ اور چاروں صوبائی سیکرٹریز کو اجلاس میں شمولیت کیلئے خطوط ارسال کر دئیے گئے۔ ان وزارتوں اور محکموں کے حکام الیکشن کمشن کو عام انتخابات کےلئے منصفانہ انعقاد کیلئے ممکنہ سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن