بلوچستان: سکاﺅٹس کے قافلے پر حملہ‘ پولیس ناکے پر فائرنگ ‘ دو ایف سی اہلکاروں سمیت 4 جاں بحق
کوئٹہ(بیورورپورٹ+نوائے وقت نیوز)کوئٹہ اور مشکے میںنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4اہلکاروں کوہلاک اور2کو زخمی کردیا۔ کوئٹہ بائی پاس اختر آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس ناکے پر فائرنگ کردی بلوچستان کانسٹبیلری کے 2اہلکارسپاہی محمد ایوب اور جمیل احمد کو ہلاک جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل یار محمد اور علی اکبرشاہ کو زخمی کردیا ۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے مےں مکران سکا¶ٹس کے قافلے پر شرپسندوں کے حملے کے نتےجے مےں دو اےف سی اہلکار شہےد ہوئے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ بلوچستان اسلم رئےسانی نے مشکے اور کوئٹہ بائی پاس سےکورٹی فورس اور پولےس کے جوانوں کے شہےد ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار اورانتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ واقعات مےں ملوث عناصر کی گرفتاری کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے۔ دریں اثناءسبی روڈ پر تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور محمد قاسم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں ایک شخص شادی خان نے مبینہ سیاہ کاری کے شبے میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة یاسمین اور اسکے آشناءعبدالغنی کو ہلاک کردیا۔