جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخا ر محمد چوہدری کی فریضہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کے بعد سینئر جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پیر کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے وکلا اور سٹاف نے شر کت کی۔ جسٹس ناصرالملک نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے حلف لیا۔ واضح رہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں ہیں ان کی عدم موجودگی پر صدر مملکت نے جسٹس تصدق حسین جیلانی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔