• news

سازشیں بند نہ ہوئیں تو ایسا لانگ مارچ کرینگے جو سب کو بہا لے جائیگا: عمران

حیدرآباد + دادو (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کرنے والی دونوں سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے مشتر کہ نگران حکومت لانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نگران حکومت کے عمل میں تحریک انصاف کو بائی پاس کیا اور تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائی اور الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی تو ایسا لانگ مارچ کرینگے کہ لوگ سابق سارے لانگ مارچ بھول جائینگے۔ سازشیں بند نہ ہوئیں تو ایسا لانگ مارچ کرینگے جو سب کو بہا لے جائیگا۔ سندھ کے دورے کے دوران حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، دادو میں پریس کانفرنس اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا پنجاب میں نئے گورنر کی نامزدگی اور شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد اور مل کر ساتھ چلنے کی یقین دہانیوں نے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان خفیہ معاہدہ بے نقاب کر دیا جس سے تحریک انصاف کے اس مو¿قف کی تائید ہو گئی ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان نورا کشتی ہو رہی ہے، ہم نے پہلے ہی قوم کو آگاہ کر دیا تھا پنجاب کا نیا گورنر دونوں جماعتوںکا مشترکہ نمائندہ ہے، سندھ کے نام پر سیاست کرنے والے امیر ترین جبکہ سندھی عوام غریب تر ہو گئے ہےں، موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کےلئے ملک میں طبقاتی نظام رائج کیا ہو ا ہے، تحریک انصاف طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی، سندھ میں دوہرا بلدیاتی نظام سندھی عوام کے خلاف سازش ہے، سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف مزاحمت کرے گی، سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز سندھی عوام کے خلاف سازش ہیں۔ انہوں نے کہا آج سے چالیس برس قبل ایک سونامی بھٹو کا آیا تھا اور اب ایک اور سونامی تحریک انصاف کا ہو گا جو بھٹو کے سونامی سے کہیں بڑا ہو گا، انہوں نے کہا طاہر القادری نے تحریک انصاف کے م¶قف کی تائید کی لیکن ان کے لانگ مارچ کے اعلان کا مقصد سمجھ نہیں آیا، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ ڈیم کی تعمیر تمام صوبوں میں اتفاقِ رائے کے بغیر نہ بنایا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن