• news

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے 245 ملین ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے 245 ملین ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کی 8 ترسیلی کمپنیوں کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 2008ءمیں 810 ملین ڈالر امداد کا معاہدہ ہوا تھا۔ امداد کا مقصد توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ منظور کی جانے والی حالیہ تیسری قسط سے 14 نئے گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر سمیت 106 گرڈ سٹیشنوں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نرلی پیچ نے کہا ہے کہ بنک پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے امداد جاری رکھے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن