• news

وفاقی محتسب سے معافی نہ ملنے پر فیصل آباد کے ایڈیشنل کمشنر محمد سلیم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی محتسب سے معافی نہ ملنے پر فیصل آباد کے ایڈیشنل کمشنر محمد سلیم کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا انہیں 3ماہ کی سزا اور 50ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ محمد سلیم پر وفاقی ٹیکس محتسب کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال کرنے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ بعدازاں انہوں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جہاں سے رٹ مسترد ہونے پر انہوں نے صدر سے رجوع کیا وہاں سے بھی ناکامی پر انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب سے غیرمشروط معافی مانگی لیکن وفاقی ٹیکس محتسب نے ان کی معافی کو قبول نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن