بشیر بلور نے احتیاط کے مشورے پر توجہ نہ دی درہ آدم خیل کے طالبان نے قتل کیا: رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) درہ آدم خیل کے طالبان نے بشیر بلور کو قتل کیا۔ امت کے مطابق ہٹ لسٹ پر سرفہرست تھے۔ بلور خاندان پر مزید حملوں کا امکان ہے۔ اے این پی کے تمام ذمہ داران کی سکیورٹی سخت، انتخابی مہم چلانا مشکل ہو جائے گا۔ ذرائع نے بتایا طالبان کا اصل مقصد عوامی نیشنل پارٹی کو الیکشن سے دور رکھنا ہے۔ بشیر بلور نے احتیاط کے مشورے پر توجہ نہ دی۔