• news

گیس کی قیمتوں کا تعین ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد/ کوئٹہ (نوائے وقت نمائندہ+ آن لائن) وزارت پٹرولیم نے گیس قیمتوںکا میکنزم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھے ہیں۔ خط کے مطابق گیس قیمتیں ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کر دیا ہے اگر ریگز مشینوں کی تعداد 100تک پہنچ جائے تو دو سے تین سال میں ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے لسبیلہ میں نجی ریفائنری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ماضی میں توانائی کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن