سعودی پارلیمنٹ میں خواتین کو پہلی مرتبہ 10 فیصد نمائندگی
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی پارلیمنٹ میں خواتین کو پہلی مرتبہ 10 فیصد نمائندگی دی جائے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ پارلیمانی مدت میں پہلی بار خواتین کو دس فیصد نمائندگی دی جائے گی۔ واضح رہے گذشتہ سال دسمبر میں سعودی شاہ عبداللہ بن عبالعزیز السعود نے یہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ شوریٰ کونسل میں خواتین ارکان بھی شامل ہوں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں خواتین کو نمائندگی دینے کے فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس سعودی عرب میں پارلیمنٹ کے فیصلوں کو صرف ثانوی حیثیت ہی حاصل ہے۔