زائد قیمت کی وصولی، اوگرا نے متعدد سی این جی سٹیشنز سیل کر دیئے
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) صارفین سے سی این جی کی زائد قیمت کی وصولی کی شکایت پر اوگرا ٹیم نے راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد سی این جی سٹیشنز سیل کر دیئے۔ چھاپہ مار ٹیم اوگرا کے مطابق سی این جی کی قیمت 72سے 80روپے تک وصول کی جا رہی تھی۔