• news

نیب نے ریپڈ بس منصوبے کی تحقیقات شروع کردی‘ پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب

لاہور (اپنے نمائندے سے + آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی براہ راست نگرانی میں چلنے والے ریپڈ بس منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تمام تحریری دستاویزات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے لاہور میں جاری ریپڈ بس منصوبے کی تحقیقات کرنے کے لئے سیکرٹری سی ایم ڈبلیو، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ تین روز کے اندر اندر منصوبے کی تمام تفصیلات نیب کو جمع کرائیں۔ نیب پنجاب نے ریپڈ بس منصوبے کی تعمیر کے دوران مختلف کمپنیز کو دئیے جانیوالے معاہدوں کی رپورٹ طلب کر لی ہیں۔ نیب پنجاب کے ترجمان عتیق الرحمن نے گذشہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کے سیکشن 33جی کے تحت نیب پنجاب کے متعلقہ حکام نے میٹرو بس سروس منصوبہ پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل پنجاب حکومت سے طلب کر لی ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے سمیت سیکرٹری ٹراسپورٹ و سیکرٹری سی این ڈبلیو کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن