• news

محکموں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت، وزراءکو غیر ضروری نقل وحرکت سے روک دیا گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) تمام غیر ملکی افراد کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے اس بارے میں محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی کو اغواءکیا جا سکتا ہے اس پر حکومت پنجاب نے تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس وقت مختلف پراجیکٹ پر 1151 غیر ملکی کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر تمام محکموں کی سکیورٹی سخت کرنے، جبکہ صوبائی وزراءکو غیر ضروری طور پر نقل حرکت سے روک دیا گیا ہے اس بارے میں بعض حساس اداروں نے اطلاعات کے بعد تمام صوبائی محکموں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ہدایا ت میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں میں داخلہ کے لئے شناختی کارڈ لازمی چیک کیا جائے۔ تمام ٹرانسپورٹ جو سرکاری محکموں کے اندر داخل ہو گی اس کا جائزہ لیا جائے تمام محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ موٹر سائیکل کی پارکنگ کو مین بلڈنگ سے تھوڑی دور رکھیں اور موٹرسائیکلوں کی بھی چیکنگ کی جائے۔  

ای پیپر-دی نیشن