• news

قومی ترانے کے عملی نفاذ کے لئے ”تحریک نفاذ ترانہ پاکستان “ کے قیام کا اعلان

راولپنڈی (ثناءنیوز) پاکستان کے قومی ترانہ میں پیش کئے گئے افکار کے عملی نفاذکے لیے مربوط تحریک چلانے کی غرض سے ممتاز علمی شخصیات اور دانشوروں نے ”تحریک نفاذ ترانہ پاکستان“ کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ملکی سطح پر نئی نسل کی تربیت کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی اور قومی ترانے کے افکار پر عملی تربیت کےلئے تمام سکولوں میں ”عزم عالی شان “ گروپ بنائے جائیں گے۔ اس تنظیم کے قیام کا فیصلہ قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سر سید میموریل سوسائٹی کے چیئر مین بریگیڈیئر(ر) اقبال شفیع نے کی۔ تنظیم کے سرپرست میاں محمد صدیق اکبر اور چیئرمین پروفیسر عزیز ہونگے۔ پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ جالندھری مرحوم کی شدید خواہش تھی کہ قومی ترانہ میں پیش ہونے والے افکار کو قوم کی زندگی میں جاری و ساری کیا جائے۔ حفیظ جالندھری جیسے محسن اور قومی شاعر کو دانستہ طور پر فراموش کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن