پاکستان‘ ایران گیس منصوبے پر آئندہ ماہ کام شروع ہو جائے گا
تہران (نوائے وقت رپورٹ/ آن لائن) پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا۔ نائب ایرانی وزیر پٹرولیم جواد او جی نے بتایا کہ پاکستان اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن جنوری سے تعمیر کرنا شروع کر دے گا۔ ایرانی صدر کے حکم پر ایرانی کمپنیوں نے پاکستان میں سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان ایران پائپ لائن منصوبے کے لئے سرمایہ ایرانی بنیک فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز بھی زیرغور ہے کہ ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے 500ملین ڈالر فراہم کرے اور بقیہ رقم گیس صارفین پر ٹیکس کے نفاذ سے پوری کی جائے گی۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اور پاکستانی کمپنیاں پاکستان میں مشترکہ طور پر گیس پائپ لائن تعمیر کریں گی۔