سپریم کورٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی میں خلاف ضابطہ غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں خلاف ضابطہ 686 کی غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل (بدھ کو) ہوگی۔ قائم مقام چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس ناصر الملک پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ درخواست گذار عبدالجبار میمن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل عرفان قادر ، سیکرٹری وزارت پورٹس ایند شپنگ انور منصور علی خان ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تیمور عظمت عثمان اور درخواست گذار کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔